ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کمبھ میلہ میں ’پرم دھرم سنسد‘ کافیصلہ، 21 فروری سے شروع ہوگی رام مندر کی تعمیر

کمبھ میلہ میں ’پرم دھرم سنسد‘ کافیصلہ، 21 فروری سے شروع ہوگی رام مندر کی تعمیر

Wed, 30 Jan 2019 23:57:03    S.O. News Service

الہ آباد/پریاگ راج:30/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)جگت گرو شنکراچاری سوروپانند سرسوتی کی طرف سے’پرم دھرم سنسد‘میں بدھ کو رام مندر کی تعمیر کو لے کر اہم فیصلہ لیا گیا۔’پرم دھرم سنسد‘میں 21 فروری، 2019 کو رام مندر کے لئے بنیاد رکھنے کی تجویز منظور کی گئی ۔ اس کے لئے سادھو سنتوں ایودھیا کی جانب مارچ کریں گے۔’پرم دھرم سنسد ‘ نامی اجتماع گزشتہ تین دنوں سے کمبھ میلے میں چل رہا تھا ۔ بدھ کو سارا دن رام مندر کی تعمیر پرگفتگو ہوئی اور مباحثہ کے بعد تجویز پیش کی گئی ۔اس تجویز میں کہا گیا کہ 21 فروری کو رام مندر کی تعمیر شروع ہوگی ۔ مندر کی تعمیر کا ذمہ سادھو سنتوں کے کندھوں پرہوگا۔اس دوران شنکراچاری سوروپانند سرسوتی نے یہ بھی کہا کہ ایودھیا میں مسجد نہیں، مندر توڑا گیا تھا۔ انہوں نے مودی حکومت پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ جنم بھومی چھوڑ کر دوسری جگہ مندر کی تعمیر کی سازش رچی جارہی ہے۔نرسمہا راؤ نے کہا تھا کہ جن سے زمین لی ، اسے واپس نہیں جائے گی۔ ہم ایودھیا جاکر جنم بھومی میں مندر کا سنگ بنیادرکھیں گے۔ یہ تجویز سوامی اوی مکتیشور آنند نے پڑھ کر سنایا ۔س کے مطابق رام مندرکے لیے پرامن اور غیر متشدد سول نافرمانی تحریک چلائی جائے گی ۔ ایودھیا میں 21 فروری کو سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ یقینی کی گئی۔رام مندر کی تعمیرکے لیے زمین نہ سونپے جانے تک جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی ۔۔ویسے توالہ آباد میں میں کمبھ چل رہا ہے ؛ لیکن رام مندر کے بہانے مودی حکومت کی نیت پر سادھو سنتوں کے درمیان یہاں ’دھرم یدھ‘ چھیڑدیا ہے ۔ ایک طرف شنکراچاری سوروپانندسرسوتی کی تقریب چل رہی ہے ، تو دوسری طرف وی ایچ پی کا اجتماع 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوگا۔


Share: